Express News:
2025-10-19@13:16:40 GMT

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔

قومی ائیر لائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔

کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔

ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، غیر ملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت قومی ایئر لائن کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے منصوبہ رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن نجکاری کے کی نجکاری

پڑھیں:

پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ ہونے کا امکان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز میں حتمی مراحل میں داخل ہونے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عمل میں چار بڑی پاکستانی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں جن میں عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ایئر بلیو اور لکی گروپ شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے حکومت سے نجکاری کی شرائط میں نرمی کی درخواست بھی کی ہے تاکہ عمل مزید سہل بنایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی آئی اے کی نجکاری کی جا رہی ہے، تاہم اس کی قومی شناخت کو برقرار رکھا جائے گا۔ ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طیاروں پر سے قومی پرچم ہٹایا جائے گا، جبکہ یہ بھی طے کر لیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اکثریتی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی اور کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو نیلامی میں بطور اکثریتی شیئر ہولڈر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت ہونے والے 237ویں اجلاس میں چار کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرنے کی منظوری دی تھی۔ اسی اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے امریکہ میں واقع پی آئی اے کے اثاثے روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری بھی دی۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نجکاری ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مسلسل اہم فیصلے کر رہی ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اس عمل کا ایک کلیدی مرحلہ ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قومی ایئرلائن شدید مالی بحران کا شکار ہے اور انتظامی بہتری کے لیے نجی شعبے کی شمولیت ناگزیر سمجھی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ اگر عمل کامیابی سے مکمل ہوا تو پی آئی اے کی سروسز اور انتظامیہ میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ ایک مرتبہ پھر قابلِ بھروسہ ادارہ بن کر ابھرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی 30 اکتوبر کیبجائے 17 نومبر کو ہوگی
  • پی آئی اے کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر ڈیڈلاک برقرار، بولی کی تاریخ میں توسیع
  • پی آئی اے کی نجکاری کی نئی تاریخ مقرر، بولی 17 نومبر کو لگے گی
  • قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
  • پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ ہونے کا امکان
  • قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے، سیکریٹری دفاع
  • کراچی سے مسقط جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی ایمرجنسی واپسی
  • فنی خرابی پر قومی ایئرلائن کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی
  • فنی خرابی پر قومی ایئر کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی