بھارت قیامت تک جنگ میں شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی
مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت اور خلوص کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
ملک حکمرانوں کے تعصبانہ رویے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا ، جاوید قصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک انتشار، افراتفری، انتقامی سیاست اور حکمرانوں کے تعصبانہ رویے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا،ضرور ت اس بات ہے کہ سیاسی استحکام لایا جائے، سرحدوں کو محفوظ بنانا ہو گا۔مسلم ہمسایہ ملک کے ساتھ معاملات کوحل کرنے کے لئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔افغانستان کی عبوری حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کٹھ پتلی بننے اور مودی کی زبان بولنے کے بجائے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ساتھ دے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک غربت اور جہالت میں ڈوبا ہوا ہے لیکن ہماری سول اور غیر سول افسرشاہی اپنے ٹھاٹھ باٹھ چھوڑنے تیار نہیں ہے۔ملٹی نیشنل کمپنیاں خون نچوڑ رہی ہیں۔ جو حکومت آتی ہے وہ پروٹوکول اور اپنی مراعات کے حصول میں کمی تو کرتی نہیں بلکہ الٹا ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیتی ہے۔ ہر شخص تین لاکھ 18ہزار کا مقروض ہے۔ ہمارے ملکی اور قومی مسائل کے بارے میں پالیسیاں بنانے والے اصل لوگ عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت ہی نہیں رکھتے۔مٹھی بھر اشرافیہ سب کچھ یرغمال بنایا ہوا ہے۔ہماری اصل لڑائی موجودہ فاسد نظام سے ہے۔ ہم اس میں پیچ ورک کے قائل نہیں، ہم اسے جڑ سے اکھاڑ دینا چاہتے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان کو اغیار کی غلامی میں دینے والے فارم 47کے حکمران خود کو قوم کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔ آج پاکستان کی معیشت برباد ہو چکی ہے۔حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے اسلام کے کے نظام کے لئے ہم متحد ہوں۔ ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ملک و قوم کو محب وطن اور صالح قیادت کی ضرورت ہے تاکہ درپیش مسائل کا حل ممکن ہو۔ جب تک فرسودہ نظام کے محافظ مسلط رہیں گے اس وقت تک خوشحالی کا شرمندہ تعبیر ہو سکتا اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی نہیں آسکتی۔