قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251019-03-1
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا، اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اْس چیز کو مان لیا جو محمدؐ پر نازل ہوئی ہے اور ہے وہ سراسر حق اْن کے رب کی طرف سے اللہ نے ان کی برائیاں اْن سے دور کر دیں اور ان کا حال درست کر دیا۔ یہ اس لیے کہ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اْس حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے اِس طرح اللہ لوگوں کو اْن کی ٹھیک ٹھیک حیثیت بتائے دیتا ہے۔ (سورۃ محمد:1تا3)
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن انہوں نے اس وقت فرمایا جب کہ ایک شخص (وعظ کہنے یا خطبہ دینے کے لیے کھڑا ہوا اور اپنی فصاحت و بلاغت کے اظہار کی خاطر) بہت لمبی تقریر کی یہاں تک کہ سننے والے اکتا گئے چنانچہ اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس شخص سے فرمایا کہ اگر تم اپنی تقریر میں اعتدال و میانہ روی سے کام لیتے تو بے شک وہ تقریر سننے والوں کے حق میں بہت بہتر ہوتی ہے میں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے سمجھ لیا ہے یا یہ فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تقریر میں گفتگو میں اختصار کروں حقیقت یہ ہے کہ مختصر تقریر بہتر ہے۔ (ابوداؤد، مشکوٰۃ)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور رسول کورٹ میں خوفناک آتشزد گی 100عدالتوں کا ریکارڈ جل گیا
لاہور (خبر نگار) سول کورٹس کے قریب ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے سے چار فلورز پر 100 کے قریب عدالتوں کا مکمل ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ان عدالتوں میں جائیدادوں کے کیس زیر سماعت تھے۔ آتشزدگی سے فرنیچر بھی جل گیا، فائر بریگیڈ کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ عدالتی وقت شروع ہونے سے پہلے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے موجود عدالتی کمروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق جب آگ لگی تو اْس وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیشن جج لاہور، خورشید خواجہ، سینئر سول جج شفقت عباس بگھیانہ اور فوکل پرسن سکیورٹی شکیب عمران قمر موقع پر پہنچ گئے۔ سیشن جج لاہور کو سول کورٹ میں لگنے والی آگ پر بریفننگ دی گئی، انتظامیہ کے مطابق اگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی لیکن آتشزدگی کی چھان بین کی جا رہی ہے۔