پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دے گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتمام پابندیوں سے آزاد ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر 10 سالہ عالمی معاہدہ باضابطہ ختم تمام پابندیوں سے آزاد ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر 10 سالہ عالمی معاہدہ باضابطہ ختم جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی کوہستان کے 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار خیبرپختونخوا حکومت کی افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے میلی ا نکھ سے دیکھنے نہیں کی طرف کسی کو نواز شریف

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔

صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر لیبر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کوفیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان معاہدے سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ
  • پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امراءآمد، میاں محمد نواز شریف سے ملاقات  
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے کابینہ میں شامل نئے وزراء رانا محمد اقبال ، منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے نئے صوبائی وزرا کی ملاقات، امن و امان اور محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو