پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دے گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔