وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے،پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔
فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا 6 روزہ دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام آباد سے خصوصی دورے پر بحرین پہنچے، جس کے اگلے روز برطانیہ گئے۔وزیر اعظم لندن میں 4 روزہ قیام کے بعد پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
مزید :