اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک-ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، تاہم سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے “فتنہ الخوارج”، “فتنہ الہند”، “ٹی ٹی پی” اور “بی ایل اے” جیسے گروہوں کے خلاف کارروائی کو امن کے لیے ضروری قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے “غزہ امن معاہدہ” کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے غزہ جنگ بندی میں کلیدی کردار کا ذکر کرتے ہوئے ملائیشیا کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستانی وفد دوحہ میں افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی روکنے پر بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر عارضی جنگ بندی قبول کی ہے، جو دوحہ مذاکرات کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافتی تبادلے اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ اہم ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے خطے میں امن استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل سے سعودی، بحرینی کمانڈرز کی ملاقاتیں، دفاعی تعاون، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ملائیشیائی ہم منصب سے رابطہ
  • فیلڈ مارشل سےسعودی اور بحرینی فوجی حکام کی ملاقاتیں،مضبوط دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
  • نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، صدر زرداری