چھاتی کے کینسر کے تدارک کیلئے عوامی تعاون وقت کی ضرورت: صدر‘ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی یوم آگاہی برائے چھاتی سرطان وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے امراض میں شامل ہے۔ اس مرض کے مکمل تدارک کے لیے عوام کی طرف سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون، ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس عزم کا اعادہ کریں کہ تمام شہری و دیہی علاقوں میں اس مرض سے متعلق آگاہی ہر گھرانے ہر خاتون تک پہنچے تاکہ جلد تشخیص اورجلد علاج سیاس مرض کو شکست دیتے ہوئے زندگیاں بچائی جا سکیں۔ صدر زرداری نے عالمی یوم اس بیماری کی بروقت تشخیص مؤثر علاج اور بہتر بقاء کیلئے اجتماعی کوششوں کو یکجا کرنے کیلئے بنایا گیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بحرین اور برطانیہ کے 6 روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ شہباز شریف 26 نومبر کو اسلام آباد سے خصوصی دورے پر بحرین پہنچے، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوئے۔
وزیراعظم نے لندن میں 4 روز قیام کیا اور پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانگی اختیار کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کا وفد بھی موجود تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف رات کو لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کریں گے اور صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وطن واپس پہنچ گئے وی نیوز