سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ جیت لیا۔ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں برطانیہ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا مگر کھیل کے اختتام سے 4 منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔برطانیہ کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اور یوں برطانیہ نے پاکستان کو شکست سے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم صرف ملائیشیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ،6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: برطانیہ نے پاکستان کو کو شکست
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔