data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2025 میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلا گیا جہاں دنیا بھر کی چھ بہترین جونیئر ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔

تیسری پوزیشن کے اس اہم میچ کا آغاز برطانیہ نے جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر ہی میں دو شاندار گول داغ کر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔ پاکستانی ٹیم نے اگرچہ آغاز میں دفاعی کمزوریاں دکھائیں، تاہم دوسرے کوارٹر میں ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے ایک خوبصورت فیلڈ گول کرکے مقابلے کو 2-1 پر لے آیا۔

تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر دباؤ ڈالتی رہیں، لیکن کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ تاہم، چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ایک زبردست گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، جس سے شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

بدقسمتی سے میچ کے اختتام سے صرف چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے ایک شاندار اور فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی، جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ یوں برطانیہ نے پاکستان کو 2-3 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ٹیم اس ایونٹ میں صرف ایک ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی، جب انہوں نے میزبان ٹیم ملائیشیا کو شکست دی۔ باقی میچز میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث چھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی نے کئی پہلوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، خاص طور پر دفاعی حکمت عملی اور فِنشنگ کے حوالے سے۔ تاہم نوجوان کھلاڑیوں نے بعض مواقع پر اچھی کارکردگی بھی دکھائی، جو مستقبل میں بہتری کی امید دلاتی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برطانیہ نے پاکستان کو

پڑھیں:

وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا 6 روزہ دورہ کرنے کے بعد  وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام آباد سے خصوصی دورے پر بحرین پہنچے، جس کے اگلے روز برطانیہ گئے۔وزیر اعظم  لندن میں 4 روزہ قیام کے بعد پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، اسلام آباد نے فائنل میں پشاور کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی
  • ہمارا سارا فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے، کپتان عماد بٹ
  • پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان
  • گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
  • وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی
  • پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی