افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:آئی سی سی نے بنا تصدیق افغانستان کی طرف سے کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ۔
آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا کہ فضائی حملے میں افغان کرکٹرز مارے گئے جو دوستانہ میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔
پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں سے متعلق دعویٰ مسترد کرتے ہوئےغیر مصدقہ اور جانبدرانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی آزاد ذریعے سے تصدیق کیے بغیر بے بنیاد الزام لگایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے فوراً سوشل میڈیا پر دعوے کی حمایت کی جس نے معاملے میں سیاسی ایجنڈا واضح کردیا ،خبردار کیا کہ کھیل کو دہشتگردی اور سیاسی جھگڑوں میں الجھانا کرکٹ کے وقار کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
آئی سی سی نے تین افغان کرکٹرز کی ہلاکت کو ’ایئر اسٹرائیک‘ قرار دیا لیکن پاکستان کا کہنا ہے کہ اس دعوے کی کوئی آزاد تصدیق نہیں ہوئی، پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے غیر مصدقہ اور جانبدارانہ بیان بازی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افغان کرکٹرز کرکٹرز کی
پڑھیں:
ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش دھماکا: حملہ آور افغان شہری تھے‘ نادرا نے تصدیق کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-25
پشاور(خبرایجنسیاں) فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیرِ استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔واضح رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں خودکش دھماکے ہوئے تھے۔