شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔
علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف
کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
انسدادِ دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری، خاور مانیکا تشدد کیس بھی زیرِ سماعت
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چند وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔
تحریک انصاف کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس پر عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ان وکلا کے ضمانتیوں کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔
سماعت کے دوران ایک اور معاملہ بھی منظرِ عام پر آیا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے کیس کی کارروائی کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا الزام بھی سامنے آیا۔ عدالت نے اس معاملے کو بھی نوٹ کیا ہے۔