رومانیہ کے سرکاری دورے پر گئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رومانیہ کے ایئرفورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف نے رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں فضائی عملے کے تبادلے، تربیت کے فروغ اور فضائی دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی سطح پر مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگرامز، خطے کی سلامتی اور عالمی امن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رومانین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھارتی جارحیت کے مقابل شاندار کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور عراق کی فضائیہ کا مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے اقدامات اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بھی تعریف کی گئی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت میں شراکت داری کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف کا یہ دورہ پاک رومانیہ فوجی تعلقات میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن، ترقی اور دفاعی تعاون کے عزم کی تجدید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو

پڑھیں:

دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟

فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

بین الاقوامی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 189 اور دہلی کا 212 ریکارڈ کیا گیا، جو دونوں انتہائی غیر صحت مند سطح پر ہیں۔   لاہور میں مضر ذرات پی ایم 2.5  کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 21 گنا زیادہ پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فضائی آلودگی انڈیکس میں لاہور بدستور سر فہرست،  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔

پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اسموگ گنز کی تعیناتی اور پانی کے چھڑکاؤ کے اقدامات شروع کیے ہیں، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام محکموں کو انسدادِ اسموگ مہم تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دہلی فضائی آلودگی لاہور

متعلقہ مضامین

  • رومانیہ میں ایئر چیف کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، باہمی تعاون پر گفتگو
  • سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • سربراہ پاک فضائیہ کا دورۂ رومانیہ، دفاعی تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت
  • محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے: اکبر ایس بابر
  • دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟
  • اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر کی ملاقات: تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور  
  • اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرکی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
  • جنگی مشق ’’انڈس سیلڈ الفا‘‘میں شرکت ‘ پاک فضائیہ کا دستہ آذر بائیجان پہنچ گیا