اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
احتشام کیانی :اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کامیونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔
سنگل بنچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا ایم سی آئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں پراپرٹی ٹیکس اسلام ا باد
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 221 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تین روز مسلسل کمی کے بعد جمعہ کے روز پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 221 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 81 ہزار 64 روپے کی سطح پر آگئی۔