اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے کل (بدھ) لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس اہم معاملے پر تین رکنی لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے، جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
مقدمات کی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت لینے کی درخواست بھی شامل ہے، جو کل اسی بینچ کے روبرو پیش ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی اسی دن سنی جائے گی۔
مزید برآں، عدالت کی جانب سے ملاقات کی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی کئی درخواستیں بھی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ ان درخواستوں میں شبلی فراز، علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشنز شامل ہیں، جن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس کے علاوہ جیل ملاقات کے قواعد و ضوابط (جیل رولز) اور ایس او پیز سے متعلق درخواستیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور پنجاب حکومت کے خلاف دائر مقدمات بھی اسی بینچ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ یہ تمام درخواستیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حق، جیل میں دی جانے والی سہولیات، اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے دائر کی گئی ہیں۔
اس پیش رفت کے بعد کل کا دن سیاسی اور قانونی لحاظ سے خاصی اہمیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ عدالت کا فیصلہ آئندہ کی جیل پالیسیوں اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے ضوابط پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے ملاقات لارجر بینچ کی جانب سے ملاقات کے بینچ کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں، اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے سے ملک کے خلاف سازش اور بھارتی چینلز کو انٹرویو دیے جاتے ہیں، اب کسی کو جیل کے باہر ہجوم اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پرحملےکیے گئے، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیا، جب کہ عمران خان پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی مستقبل نظرنہیں آرہا اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی ہدایات دی گئیں، جو قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اسی وجہ سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جیل کے باہر کسی نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی، ریاست کی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدی کی ملاقات قانون اورضابطے کے مطابق ہوتی ہے، کوئی ملاقات نہیں ہے، ملاقات بند ہے، جیل کے باہرکسی نے امن امان خراب کرنے کی کوشش کی تو مقدمات ہوں گے، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن آگیا ہے، انہیں شرم آنی چاہیے جنہوں نے چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی۔

ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا دروازہ اب بند ہو چکا ہے، کیونکہ انہوں نے اور ان کی جماعت نے موقع گنوا دیا ہے۔

مزید کہا کہ اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے بغیربات کرنی ہے توپارلیمنٹ میں ضرور بات کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر کوئی راستہ چاہیے تو انہیں معذرت کرنا ہوگی اور یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ان کے قائد نے غیر ذمہ دارانہ اور نقصان دہ بیانات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو بھی مشکل میں ڈالا ہے اور ان کے کئی رہنما خود اعتراف کرتے ہیں کہ وہ انہیں غلط سمت میں لے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر چلے گئے
  • پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات
  •  عمران خان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی: عطا تارڑ 
  • وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تمام پر اتفاق
  • اب ان کو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، عطا اللہ تارڑ
  • دیوانی مقدمات میں عدالتی فیس بڑھانے کے خلاف کیس، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت تک التوا دے دیا
  • ریڈلائن بس منصوبے کیلیے کے ایم سی کے اجازت نامے کی شرائط سامنے  آگئیں
  • وفاقی حکومت کی جانب سے ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئرز سندھ کے حوالے