چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل خواجہ احمد حسین نے معاملہ فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔ کہا یہ بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں نہیں سن سکتا، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کیا آپ اس بینچ پر اعتماد نہیں کررہے؟ اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت افراسیاب خٹک کے وکیل خواجہ احمد حسین روسٹرم پر آئے اور فل کورٹ کے سامنے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس ادارے کی ساکھ کا انحصار 26ویں آئینی ترمیم پر نہیں ہے، اس کیس کو دوسرے آزاد بینچ کی جناب سے سنا جانا چاہیے۔جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بینچ پر اعتماد نہیں کررہے؟ وکیل احمد حسین نے موقف اپنایا 191اے پر فیصلہ اوریجنل فل کورٹ کی جانب سے ہونا چاہیے اور میں نہیں کہہ رہا کہ یہ بینچ آزاد نہیں۔ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے آپ نے ہی کہا کہ کیس دوسرے آزاد بینچ کے سامنے جانا چاہیے، کیا ہم ججز بھی اس آزاد بینچ کا حصہ ہوں گے؟ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کیا چیف جسٹس اس آزاد بینچ کا حصہ ہوں گے؟۔وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا کہ چیف جسٹس بلکل اس بینچ کا حصہ ہونگے۔ جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو حکم کیسے دے سکتے ہیں؟۔وکیل خواجہ احمد حسین نے موقف اپنایا کہ عدالت حکم کیلئے راستہ کیوں مانگ رہی ہے؟ ابھی تک تو وفاق نے فل کورٹ یا حکم دینے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہر وکیل کا اپنا موقف ہے، ہم آئین پڑھ کر سوال کررہے ہیں۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ کچھ وکلا نے تو کہا ترمیم کو ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر سولہ ججز آتے ہیں تو کیا وہ ریگولر بینچ بن جائے گا؟ خواجہ حسین احمد نے کہا جی بالکل وہ آئینی بینچ نہیں رہے گا۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ کل ڈاکٹر عدنان نے بھی کہا کہ سپریم کورٹ اپنی جگہ اور بینچ اپنی جگہ ہے، آپ ہمیں یہ بتائیں کہ بینچز کا تصور کب سے ہے؟ وکیل خواجہ حسین احمد نے موقف اپنایا آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں راستہ دکھائیں۔

دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 191 اے ون کو 191 اے تھری کے ساتھ ملا کر پڑھیں، یہ آرٹیکل کیا کہتا ہے؟ یہ آرٹیکل کہتا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کیلئے ججز جوڈیشل کمیشن نامزد کرے گا اور آئینی معاملات آئینی بینچ کے علاوہ کوئی دوسرا بینچ نہیں سن سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان آرٹیکل میں کوئی قدغن نہیں ہے، یہ پروسیجرل آرٹیکلز ہیں، یہ آرٹیکل بینچز پر تو قدغن لگاتے ہیں، لیکن سپریم کورٹ پر نہیں۔ ہم ان آرٹیکلز کو ایسے پڑھ رہے ہیں جیسے یہ آرٹیکل مکمل طور پر قدغن لگاتے ہیں، قدغن کہاں ہے؟ کیا ہم ان کی تشریح یوں کر سکتے ہیں کہ فل کورٹ معاملہ سن سکتا ہے؟۔جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل خواجہ احمد حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابتدا میں کہا تھا کہ سولہ رکنی فل کورٹ آئینی بینچ نہیں رہے گا، وہ ایک ریگولر بینچ ہوگا، آپ کے ان دلائل سے تو میں مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ خواجہ احمد حسین نے موقف اختیار کیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ بندھے ہیں تو ایسا نہیں ہے، ایسا کہیں نہیں لکھا کہ ایک آئینی بینچ فل کورٹ کو معاملہ ریفر نہیں کرسکتا۔جسٹس جمال مندو خیل نے سوال کیا کہ یعنی ہم اس کیس کو کسی ریگولر یبنچ کو نہیں بھجوا سکتے لیکن فل کورٹ کو بھجوا سکتے ہیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے تو پھر تو وہ ریگولر ہی ہوگیا نہ، انہوں نے کہا تھا سولہ رکنی بینچ ریگولر ہوگا۔خواجہ احمد حسین نے کہا کہ آپ کے اختیارات آپ سے چھین نہیں لیے گئے، کل 27ویں ترمیم میں پارلیمنٹ فیصلہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ کے اوپر ایک ایگزیکٹو افسر بیٹھے گا، کیا آپ لوگ اس فیصلے کو دیکھ نہیں سکیں گے؟ بالکل دیکھ سکیں گے۔ آپ کہہ رہے ہیں راستہ دکھائیں، میں کہہ رہا ہوں کہ راستہ موجود ہے۔ میری رائے کے مطابق تو اس ترمیم کو پاس کروانے کا پروسیجر ہی فالو نہیں ہوا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یہ سوال میرٹ پر دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل سے پوچھا جاسکتا ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنی اس درخواست کے ذریعے مرکزی ریلیف مانگ رہے ہیں۔ خواجہ احمد حسین نے کہا میری درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا نہیں ہے، یہ معاملہ فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کی استدعا ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا فرض کریں کہ کسی ترمیم کے ذریعے پوری سپریم کورٹ کے اختیارات لے لیے جاتے ہیں پھر کون سنے گا؟ وہی سپریم کورٹ سنے گی، بے شک اختیارات لے لیے جائیں لیکن سنے گی وہی۔ یہ باتیں ہوئی ہیں کہ چونکہ آئینی بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کا نتیجہ ہے تو اس لیے کیس نہیں سن سکتا۔وکیل احمد حسین نے کہا کہ یہ بینچ سپریم کورٹ کا حصہ ہے لیکن سپریم کورٹ اپنی جگہ موجود ہے، ایسی کوئی قدغن نہیں کہ آپ معاملہ فل کورٹ کو ریفر نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ حتمی فیصلہ کریں، بس معاملہ فل کورٹ کو ریفر کردیں، آپ کے پاس آرڈر جاری کرنے کا اختیار ہے، اپنے اس اختیار کو کم مت سمجھیں۔ خواجہ احمد حسین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کیخلاف شاندار آپریشن، 972ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل خواجہ احمد حسین خواجہ احمد حسین نے نے ریمارکس دیے کہ فل کورٹ کے سامنے احمد حسین نے کہا معاملہ فل کورٹ نے استفسار کیا سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو نے کہا کہ سکتے ہیں رہے ہیں نہیں ہے نہیں سن دے سکتے سن سکتا ہیں کہ کیا کہ کا حصہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ: ‘ابھی تک آئین کے مطابق کسی وکیل نے دلائل نہیں دیے،’ 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم پر بحث، ججز کے سوالات نے سماعت کو نیا رخ دے دیا

سماعت کے آغاز پر وکیل اکرم شیخ روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کی طرف سے تو لطیف کھوسہ صاحب نے درخواست دائر کر رکھی ہے؟ اکرم شیخ نے جواب دیا کہ لطیف کھوسہ صاحب میرے وکیل نہیں ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے لطیف کھوسہ نے آپ کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کردی؟ اکرم شیخ نے کہا کہ وہ بطور درخواست گزار خود پیش ہو رہے ہیں اور کسی دوسرے درخواست گزار کی نمائندگی نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد اس کیس کی باری آئی ہے، مجھے ایک ڈیڑھ گھنٹہ دے دیں تاکہ اپنی معروضات پیش کرسکوں۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمیں آپ فل بینچ کے لیے کوئی آئینی راستہ بتائیں، ہم اپنے حلف کے پابند ہیں۔ ابھی تک آئین کے مطابق کسی وکیل نے دلائل نہیں دیے۔ ایک صاحب نے تو یہ بھی کہا کہ آئین کو سائیڈ پر رکھ دیں۔

یہبھی پڑھیے: آپ فُل کورٹ کی بات نہ کریں، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت

دلائل کے آغاز پر اکرم شیخ نے ایک شعر پڑھ کر سنایا، جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ ہم اپنے حلف کے پابند ہیں، ہم سب قوم کو جوابدہ ہیں اور ہم آئین کے ماتحت ہیں، ہمیں آئین کی رہنمائی چاہیے۔

اکرم شیخ نے عدالت میں دعا کرنے پر اصرار کیا، اجازت ملنے پر انہوں نے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر سنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ سماعت

متعلقہ مضامین

  • 26ویں ترمیم کیس: کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ
  • چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان
  • 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اہم سوالات اٹھادیے 
  • سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
  • چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہم سب حلف کے پابند اور قوم کو جواب دہ ہیں،جسٹس امین الدین خان
  • اب تک ایک بھی وکیل نے آئین کے مطابق دلائل نہیں دیے، جسٹس امین الدین خان
  • 26 ویں آئینی ترمیم؛ چیف جسٹس حکم دینگے تو ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال کے ریمارکس
  • الیکشن کی جانچ کو روکنے کیلئے ہی 26ویں ترمیم لائی گئی، اکرم شیخ
  • سپریم کورٹ: ‘ابھی تک آئین کے مطابق کسی وکیل نے دلائل نہیں دیے،’ 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت