شمشان گھاٹ کیس: اب تو کابینہ بھی نہیں ہے کیسے منظوری ملے گی؟ پشاور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شمشان گھاٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیئے کہ خیشگی بالا میں شمشان گھاٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ محکمہ ٹورازم کی ملکیت ہے، شمشان گھاٹ تک میت لے جانے کے لیے بس کے لیے بھی درخواست دی ہے۔
دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی؟ آپ خود بھی ممبر صوبائی اسمبلی ہیں جس پر بابا گرپال سنگھ نے کہا کہ جی میں اقلیت کی نشست پر اپوزیشن سے ممبر اسمبلی ہوں۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تو کابینہ نہیں ہے اس لیے مہینے سے پہلے تاریخ نہیں دے سکتے، بعدازاں عدالت نے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس سید ارشد علی شمشان گھاٹ تو کابینہ نہیں ہے دیئے کہ
پڑھیں:
جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیدہ سکینہ بخاری کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین آج سماعت کریں گے۔
زلفی بخاری کی ہمشیرہ نے بابر اعوان کے زریعے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ جائیداد کی بہنوں میں تقسیم سے قبل نیلامی نہیں ہوسکتی۔
احتساب عدالت نے سیدہ سکینہ بخاری کی جائیداد نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی۔