وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو(فائل فوٹو)۔ 

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں بنیادی مراکز صحت پر فیملی پلاننگ اور فوڈ سپلیمنٹس کی دستیابی پر غور کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق کراچی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت نے بعض اضلاع میں سہولیات کی عدم دستیابی پر اظہار برہمی کیا۔ 

وزیر صحت نے کہا کہ 24 گھنٹے لیبر رومز کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے، جہاں سہولیات کا فقدان ہے ٹھیک کریں اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہنگامی ادویات ہر وقت دستیاب ہونی چاہیے، ہر حاملہ خاتون کو طبی معاونت اور ضروری وٹامنز فراہم کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر صحت نے پرائیویٹ نیوٹریشن سینٹرز سے متعلق تفصیلی پلان طلب کرلیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیرِ اعظم کی کاروباری وسعت کیلئے گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے دفاتر کھول دیئے گئے ہیں جس کی عوام و چیمبرز کی طرف سے پزیرائی کی جارہی ہے، سمیڈا کا نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جا چکا جبکہ آئندہ چند روز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی مکمل کرلی جائے گی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسٹرینگ کمیٹی کے احکامات کی بدولت ایس ایم ایز کی استعداد، قرضوں کی فراہمی، سرمائے اور اشتراک میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

خواتین کی ایس ایم ایز شعبے میں حوصلہ افزائی کیلئے Womenpreneurship Platform تشکیل دیا جارہا ہے جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا۔

یہ پلیٹ فارم خواتین کو کاروباری شعبے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رجسٹریشنز، ٹیکس معاملات اور ہنر کی آگاہی بھی دے گا۔

اجلاس کو ایس ایم ایز کو رسمی معیشت کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ سمیڈا کے روڈ میپ کے اطلاق کی واضح مدت طے ہو اور اطلاق جلد سے جلد یقینی بنایا جائے، پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بڑی صنعتوں کا خام مال ایس ایم ایز فراہم کرتی ہیں، زرعی اجناس کی پراسیسنگ کیلئے دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے حوالے سے تربیت یقنی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس
  • ’برگر کاٹن اسکینڈل‘ سے سندھ کی جننگ انڈسٹری میں بھونچال
  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان
  • لاہور: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پہلی بین الاقوامی پنسکون 2025ء کا نفرنس کے سائنٹفک اجلاس کے شرکا سے خطاب کر رہی ہیں
  • وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • وزیرِ اعظم کی کاروباری وسعت کیلئے گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی ہدایت
  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لئے ملک بھر میں 35 مراکز کا اعلان ، امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔
  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان کر دیا گیا
  • اقوام متحدہ کے امدادی وفد کا غزہ کا دورہ، بنیادی سہولیات اور پانی کے پلانٹ کا جائزہ