Jasarat News:
2025-10-21@17:53:39 GMT

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں عالمی ریکارڈ بنا دیا، ویسٹ انڈیز نے پہلے بولنگ کی اور تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے اور پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں ریکارڈ بنا دیا۔

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز میں واپسی کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں پہلے بولنگ کی اور تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے 5 اسپنرز نے اپنے کوٹے کے 10،10 اوورز کرائے حالانکہ ٹیم میں فاسٹ بولر رودرفورڈ بھی شامل تھے لیکن انہیں بولنگ کا موقع نہیں دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 10 اوورز میں 41 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور ایک اوور میڈن کرایا، روسٹن چیز نے 10 اوور کے کوٹے میں دو میڈن کے ساتھ 44 رنز دیے لیکن وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

گوداکیش موتی نے سب سے زیادہ 65 رنز دیے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں، خارے پیئر نے کوئی وکٹ حاصل کیے بغیر 10 اوورز میں 43 رنز دیے۔

الیک ایتھانیز نے 10 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر دو وکٹیں اپنے نام کیں اور 3 اوور میڈن کرائے۔

آئی سی سی کے مطابق اس سے قبل سری لنکا نے تین مرتبہ سب سے زیادہ 44 اوورز اسپنرز سے کرائے تھے جو ایک روزہ کرکٹ میں عالمی ریکارڈ تھا۔

سری لنکا نے 1996 میں ویسٹ انڈیز، 1998 میں نیوزی لینڈ اور 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف 44 اوورز اسپنرز سے کروائے تھے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اوورز اسپنرز سے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عالمی ریکارڈ بنگلہ دیش کے ایک روزہ

پڑھیں:

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کا کپتان بنا دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پی سی بی کے اعلی سطح کے اجلاس میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے، ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔25 سالہ فاسٹ بولر اب تک پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 32 ٹیسٹ میچوں میں شاہین نے 120 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔شاہین آفریدی اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گرانڈ پر پانچ ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اسے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے تھے، تاہم ان کی سربراہی میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہم سب حلف کے پابند اور قوم کو جواب دہ ہیں،جسٹس امین الدین خان چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہم سب حلف کے پابند اور قوم کو جواب دہ ہیں،جسٹس امین الدین خان بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • میرپور میں تاریخ رقم: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں صرف اسپنرز آزمائے
  • شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
  • جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر-20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
  • پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور عالمی کارنامہ، گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
  • چین میں ڈرونز کے ذریعے لائٹ شو کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • دو طرفہ ون ڈے سیریز، بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ، اسکول کرکٹ چمپئن شپ میں مزید تین میچ کھیلے گئے
  • پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دیدی