جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار اور عدالتی روایات کے مطابق منعقد ہوئی جو عدلیہ کی شان و شوکت کی عکاسی کرتی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کی نیشنل ہائی اچیورز تقریب 2025 کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (AKU-EB) نے اپنی نیشنل ہائی اچیورز تقریب 2025 کا آغاز کراچی سے کیا۔ یہ تقریبات کی ایک سیریز میں پہلی تقریب ہے، جس کے بعد چترال اور گلگت بلتستان میں بھی تقاریب ہوں گی۔اس موقع پر سندھ، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کو ثانوی (SSC) اور اعلیٰ ثانوی (HSSC) امتحانات میں نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔تقریب میں دیانت داری، تجسس اور خدمت کے جذبے جیسی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی ضیاء اختر، صدر دی سٹیزنز فاؤنڈیشن نے کہا کہ تعلیم خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے، جو برادریوں میں تبدیلی کی لہریں پیدا کرتی ہے۔