کوئٹہ:

بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار اور عدالتی روایات کے مطابق منعقد ہوئی جو عدلیہ کی شان و شوکت کی عکاسی کرتی تھی۔

جسٹس محمد کامران خان ملاخیل 19 جنوری 1968 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، وہ ملاخیل قبیلے کے ایک ممتاز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد مرحوم فضل الرحمٰن خان ایک نامور سیاستدان پختون جرگہ کے مستقل رکن اور ایک کاروباری شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی پرورش اسلامی تعلیمات، وطن پرستی اور دیکھ بھال کے ماحول میں کی۔

جسٹس ملاخیل نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے معروف تمیر نو اسکولنگ سسٹم سے حاصل کی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے کامرس میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن مکمل کی، ساتھ ہی کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا۔

سن 1994 میں انہوں نے یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی قانونی کیریئر کی شروعات 1995 میں ہوئی جب وہ ایڈووکیٹ کے طور پر انرول ہوئے، 1997 میں ہائی کورٹ اور 2010 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ بنے۔

انہوں نے 18 سال سے زائد عرصے تک ڈسٹرکٹ کورٹس بلوچستان ہائی کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کی۔ انہوں نے متعدد فوجداری، سول اور آئینی مقدمات لڑے، جن میں سے کئی لا جرنلز میں شائع ہوئے۔ ایک اہم کیس کامران خان ملاخیل بمقابلہ حکومت بلوچستان (PLD 2012 بلوچستان 57) تھا، جس میں انہوں نے صوبے میں ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی جوڈیشل اختیارات کو کالعدم قرار دلایا۔

بار ایسوسی ایشنز میں ان کی خدمات بھی نمایاں رہی، وہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور وائس پریزیڈنٹ رہے۔ 2010-2015 تک بلوچستان بار کونسل کے ممبر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ انہوں نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر لیکچرز دیے اور وکلاء کی تربیت کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا۔

سال 2000 اور 2001 میں انہوں نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی وکلاء کنونشن کا انعقاد کیا۔ 30 اگست 2013 کو انہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا اور 2 ستمبر 2015 کو مستقل جج بنے۔ بطور جج، انہوں نے 4000 سے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا، جن میں آئینی پٹیشنز، اپیلز اور دیگر شامل ہیں۔ وہ ہائی کورٹ کی مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبر رہے جیسے رولز کمیٹی، ریسرچ کمیٹی اور لیجسلیشن کمیٹی۔

انہوں نے بلوچستان ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایکٹ 2021 اور دیگر قوانین کی تیاری کی نگرانی کی، 8 اگست 2016 کے خودکش حملے کے بعد انہوں نے شہداء کے خاندانوں کو معاوضہ اور زخمیوں کے علاج کے لیے کاوشیں کیں۔

انہوں نے وکلاء کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کیا جس کے لیے حکومت بلوچستان سے 250 ملین روپے حاصل کیے، جو اب 500 ملین تک پہنچ چکے ہیں ۔اب تک 20 وکلاء کو یوکے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپس دی گئیں۔

دوسری جانب، بلوچستان ہائی کورٹ کے افسران اور وکلاء نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کو ان کے نئے منصب پر خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں عدالتی نظام مزید مضبوط اور شفاف ہوگا۔ یہ تقریب بلوچستان کی عدلیہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو صوبے میں انصاف کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلوچستان ہائی کورٹ کامران خان ملاخیل انہوں نے کورٹ کے حاصل کی کے لیے

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن کااجلاس: عدالت عظمیٰ جج‘سندھ و بلوچستان کے چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-28
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو عدالت عظمیٰ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی۔ دونوں سینئر ججز اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج عدالت عظمیٰ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایکٹنگ جج عدالت عظمیٰ تعینات ہیں۔ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے رولز تشکیل دینے کے لیے اکثریتی رائے سے کمیٹی تشکیل دے دی، رولز کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی، کمیٹی میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق نائیک شامل ہیں، کمیٹی میں سینئر علی ظفر، احسن بھون شامل ہوں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی اہم  عدالتی کارروائیاں منسوخ
  • جوڈیشل کمشن اجلاس: جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ، جسٹس کامران بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنانے کی سفارش
  • جوڈیشل کمیشن کااجلاس: عدالت عظمیٰ جج‘سندھ و بلوچستان کے چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش
  • چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس کی تقرری کی منظوری، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کا اعلامیہ
  • چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس تقرری منظوری، جوڈیشل کمیشن اعلامیہ
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد،جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، 2 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی سفارش
  • پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا