دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دیوالی کے موقع پر پاکستان بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دعا ہے دیوالی کا یہ تہوار سب کے لیے خوشیوں، امن اور خوشحالی کا پیغام لائے اور ہمارے معاشرے میں بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کا کردار قومی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب ہم فہمی کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان آئین میں درج تمام شہریوں کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور باعزت زندگی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں پر مشتمل وفود کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی سفارتی تعلقات استوار ہیں۔ روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی سیاحتی صلاحیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پرکشش ہے، روسی سیاح پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو نئی جہتوں سے استوار کرتے ہوئے عملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔ دونوں رہنمائوں نے میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔