وزیراعظم شہباز شریف کا دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری کے لئے خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیوالی کا یہ تہوار امید، اتحاد اور مثبت سوچ کی علامت ہے۔دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر مل کر مستقبل کو مثبت سوچ، اتحاد اور بھائی چارے کے نظریے سے دیکھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے ثقافتی اور مذہبی تنوع پر فخر کرتا ہے، یہی تنوع ہمارے قومی دھارے کو مضبوط بناتا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان میں ہندو برادری کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا جہاں تمام شہریوں کو مذہب، نسل یا ذات سے بالاتر ہو کر مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان اقدار پر پوری طرح کار بند ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام برادریوں کو برابر کے مواقع میسر ہوں، دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار امن، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے اور پاکستان میں تمام مذاہب کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کی دو طرفہ ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کی دو طرفہ ملاقات ملاقات میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو بیس سال بعد کرغستان کے سربراہ کا پاکستان کا دورہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں صدر صادر ژاپاروف کا یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہو گا، وزیراعظم صدر صادر ژاپاروف کا پر تپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ملاقات میں صدر صادر ژاپاروف نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے