پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔
اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے ہندو برادری بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں اپنی مذہبی رسم کے لیے مٹی کے چراغ بھی جلاتے ہیں۔
یہ تہوار شری رام چندر جی کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً چودہ سال جنگلوں میں گزارے اور ہندو مذہب کی تبلیغ کی۔
دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار، اندھیرے پر روشنی کی فتح اور مایوسی پر امید کی علامت ہے۔
انہوں نے پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جن کا ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دیوالی ہمیں رواداری، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے؛ صدرِ مملکت
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
آصف علی زرداری نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے، ہمیں ایسا معاشرہ قائم رکھنا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت اور احترام کے ساتھ رہ سکیں۔ قائداعظمؒ نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان کے سماجی، ثقافتی اور معاشی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، تجارت اور عوامی خدمت کے شعبوں میں ہندو برادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ دیوالی ہمیں رواداری، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے
صدرِ مملکت نے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم ہندو برادری کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔