پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کو مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر، امید کے مایوسی پر غالب آنے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور عقائد کا تنوع ہماری قومی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کو مضبوط بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کا دیوالی پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

وزیراعظم نے ہندو برادری کے سماجی، معاشی اور سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور آزادی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ روشنیوں کا تہوار ملک میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کو فروغ دے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسا پاکستان چاہتی ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ امن، محبت اور احترام کے ساتھ رہ سکیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے بھی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو نیک تمنائیں پیش کیں اور کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار صوبے میں امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے: آنے والوں دنوں میں 5 اہم تہوار جن کا سب کو انتظار ہے

کراچی میں مرکزی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری مہمانِ خصوصی ہیں۔ تقریب میں پوجا، کیک کاٹنے کی تقریب اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں شامل ہیں۔مختلف مندروں، خاص طور پر سوامی نارائن مندر میں بھی دیوالی کے موقع پر خصوصی تقریبات اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں دیگر مذاہب کے افراد بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے شریک ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

diwali in pakistan جشن دیوالی مبارکباد ہندو برادری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دیوالی سندھ حکومت انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور شام سندر آڈوانی دیوالی پر ہندو خاندانوں  میں چیک تقسیم کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-02-20

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری کے لئے خصوصی پیغام
  • وزیرِ اعظم کی ہندو برادری  کو دیوالی  کے موقع پر مبارک باد
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد؛ خصوصی پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دیوالی پر پیغام:ہندو برادری کو خوشیوں کی مبارکباد
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے
  • دیوالی نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت‘ صدر کی ہندو برادری کے تہوار پر مبارکباد
  • وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور شام سندر آڈوانی دیوالی پر ہندو خاندانوں  میں چیک تقسیم کررہے ہیں
  • دیوالی پر 250 ہندو خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم