الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے ہوئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق سعید احمد خان ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد، عبدالصمد خان ڈی آئی خان، مظہر حسین ژوب جب کہ محمد قیوم ننکانہ صاحب، محمد جمیل منڈی بہاؤالدین، محمد خلیل کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح وسیم کاشف خان لودھی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال، حامد نواز کوہاٹ، عمر خان ہنگو، آصف خان خٹک کو بنوں میں تعیناتی کے احکامات دیے گئے ہیں۔
زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اہداف کو اپنانے کی ضرورت ہے, اصلاحات کرنا پڑیں گی: حنیف عباسی
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اصغر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بٹ گرام، شاہد علی مہمند، واجد علی خیبر، عبدالرؤف خان ٹانک، امین بشیر علی لاڑکانہ، عطاء اللّٰہ بروہی سکھر تعینات ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عبدالحلیم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چاغی، طفیل احمد پنجگور، شوکت علی آواران، احسان اللّٰہ شاہ مستونگ، مٹھا خان کوہلو، صفی اللّٰہ ڈیرہ بگٹی، اشفاق حسن خانیوال، محمد رضوان کا بہاولپور تبادلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالصمد خان کو ریجنل الیکشن کمشنر بنوں ، اشفاق احمد کو ڈسٹرک الیکشن کمیشن لیہ اور عمر خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گیا ہے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سے رابطے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صاف، شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔ موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد قائم ہونے والی نگرانی حکومت 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہے تاہم سخت موسمی حالات کے تناظر میں گلگت بلتستان کا آئندہ الیکشن دو ماہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال مئی میں جی بی کے عام انتخابات ہوں گے۔