اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر ہے، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے ہے۔ترجمان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

 آخری رکاوٹ  ختم , پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر گورنر کے دستخط

 راؤ دلشاد: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی، گورنر پنجاب نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیئے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا، جس پر دستخط کے بعد اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جسے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی۔
الیکشن کمیشن اب نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔

خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ پہلے ہی صادر کر رکھا ہے۔

ماہرین کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد اور ساہیوال کے 5حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 23 نومبر کو ہوگی
  • ضمنی انتخابات: پوسٹل بیلٹ کے لیے اہل ووٹرز 31 اکتوبر تک درخواست جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
  • گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025پر دستخط کر دیے
  • فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے نیا شیڈول جاری
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ کب ہوگی؟
  •  آخری رکاوٹ  ختم , پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر گورنر کے دستخط
  • الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا