فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔
شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
انتخابی نشانات4 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ضمنی انتخابات میں پولنگ23 نومبر2025 کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق شیڈول الیکشن ایکٹ2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور متعلقہ اداروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔