اے این ایف کی کارروائیاں: ملک کے مختلف شہروں سے منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔
صوبہ پنجاب میں کارروائیاں
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ چناب ٹول پلازہ کے قریب ایک خاتون سے ساڑھے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک کامرہ روڈ کے قریب گاڑی سے ڈھائی کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد کر کے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی سے منشیات برآمد ہونے پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوئٹہ لک پاس ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 5 کلو منشیات برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف کی کارروائی کے دوران ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی سے 86 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منشیات برا مد اے این ایف
پڑھیں:
لاہور سمیت مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 681 تک پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے بڑھا کر دیگر شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کال ریکارڈز اور واٹس ایپ گروپس کے ڈیٹا کی مدد سے مزید شرپسند عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔