الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے-96، این اے-104، این اے-143، پی پی-98 اور پی پی-203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے، ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔
بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات
پڑھیں:
عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔