بیرون ملک مقیم بھارتی اعلیٰ عہدیداران عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ کا باعث بن گئے-ریاستی دہشتگردی کے بعد بھارت سے منسلک عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سنگین سکیورٹی خطرہ بن گئے ،مودی کی ریاستی سرپرستی میں خفیہ معلومات کا غلط استعمال عالمی سکیورٹی کے لیے نیا چیلنج بن گیا ،،،،بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق بھارتی نژاد ماہرِ امور ایشلے ٹیلِس کو خفیہ امریکی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا،امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ٹیلِس پر قومی دفاعی معلومات غیرقانونی رکھنے کا الزام ہے، رائٹرز کے مطابق ایف بی آئی نے ٹیلِس کے گھر سے ہزار سے زائد “ٹاپ سیکرٹ” اور “سیکرٹ” دستاویزاتی مواد برآمد کیا، عدالت میں کہا گیا کہ ٹیلِس نے امریکی دفاع و خارجہ کے دفاتر سے خفیہ مواد حاصل کر کے گھر منتقل کیا، محکمہ خارجہ اور پینٹاگون سے وابستہ ہونے کے باعث ٹیلِس کے پاس ٹاپ سیکرٹ سیکیورٹی کلیئرنس تھی، رائٹرزکے مطابق ٹیلِس سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں قومی سلامتی کونسل کے رکن رہ چکے ہیں،امریکا سمیت عالمی برادری بھارت کے ان خطرناک اقدامات پر فوری نوٹس لے کر سخت کارروائی کرے،،مودی کی سرپرستی میں بھارت عالمی سطح پر بداعتمادی اور عالمی سلامتی کیلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے-

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا

علیمہ خان : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار