data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جہانیاں  میں  ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ اڈا پل 14 روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں 2 خواتین اور 6 بچے سوار تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نیوکراچی: دکان پر فائرنگ‘ اہلسنّت والجماعت کے2 کارکن جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-02-17
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی سیکٹر 11-ای میں تسبیح اور قرآن کے نسخے کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30سالہ شاہ احمد اور 32سالہ ابو بکرکے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے۔ دونوں افراد مسجد کے قریب زم زم کیپ اینڈ عطر کی دکان میں جائے نماز، تسبیح سمیت دیگر اشیا فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں جبکہ فرانزک ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگ رہا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیااور کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور مقدمے کی تفتیش پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی جائے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • میر علی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
  • چیئر مین آ باد محمد حسن بخشی بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم دارالحنداسہ کے وفد کے آباد ہاؤس دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں،سید افضل حمید،طارق عزیز، احمد اویس تھانوی سمیت دیگر آباد ارکان بھی موجود ہیں
  • جدہ میں او آئی سی کے وزرائے آبی کانفرنس کا آغاز
  • القرآن
  • راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • تیز رفتار ٹرین کی موٹر سائیکل سے ٹکر؛ کمسن بچی اور نوجوان جاں بحق
  • اشتہار
  • نیوکراچی: دکان پر فائرنگ‘ اہلسنّت والجماعت کے2 کارکن جاں بحق
  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے بچوں اور لڑکی سمیت 4 افراد زخمی