گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہو گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 5 اور شق 8 (سی) کے تحت وفاقی و صوبائی اداروں کو چیف الیکشن کمشنر کی معاونت کرنا لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ انتخابات ایمانداری، شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق منعقد ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہو گی، الیکشن کمیشن نے تمام محکموں کو تبادلوں اور ترقیوں سے گریز کی ہدایت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی موجودہ پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہونے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 48(4) حکومتِ گلگت بلتستان آرڈر 2018 اور آرٹیکل 107 آئین پاکستان 1973 کے تحت اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات کرانا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 5 اور شق 8 (سی) کے تحت وفاقی و صوبائی اداروں کو چیف الیکشن کمشنر کی معاونت کرنا لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ انتخابات ایمانداری، شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق منعقد ہوں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی حلقوں کی جانب سے سرکاری محکموں میں حالیہ تبادلوں، ترقیوں اور تقرریوں پر خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ یہ اقدامات سیاسی مقاصد کے تحت کیے جا سکتے ہیں، جو انتخابی عمل کی شفافیت اور عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے ہدایت کی ہے کہ اس حساس پیش از انتخابات (Pre-Election) کے دورانیے میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری تقرریوں، تبادلوں یا ترقیوں سے اجتناب کیا جائے تاکہ انتخابات آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد ہو سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان اسمبلی کی کے مطابق کے تحت
پڑھیں:
فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے نیا شیڈول جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔
شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
انتخابی نشانات4 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ضمنی انتخابات میں پولنگ23 نومبر2025 کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق شیڈول الیکشن ایکٹ2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور متعلقہ اداروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔