Jang News:
2025-10-22@20:51:49 GMT

کبیر والا، 3 بہنوں، ماں کے قتل کے مجرم کو 4 بار سزائے موت

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

کبیر والا، 3 بہنوں، ماں کے قتل کے مجرم کو 4 بار سزائے موت

کبیر والا میں 3 بہنوں اور ماں کے قتل کے مجرم کو 4 بار سزائے موت سنا دی گئی۔

سیشن کورٹ نے سزائے موت کے ساتھ مجرم پر 20 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالت نے شریک ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

مجرم نے 2024ء میں فائرنگ کرکے اپنی 3 بہنوں اور ماں کو قتل کردیا تھا کیونکہ اسے اپنے گھر کی ان خواتین کے کردار پر شک تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جنات کی کہانیوں سے مشہور دبئی کا ’بھوتوں والا محل‘ فروخت کیلئے پیش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راس الخیمہ: برسوں سے ویران اور جنات کی کہانیوں کے حوالے سے مشہور القاسمی محل کو اس کے مالک نے فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔

امارتی میڈیا کے مطابق یہ شاندار چار منزلہ محل 1985 میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کروایا تھا۔ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس محل میں 35 کمرے موجود ہیں۔ محل کے ڈیزائن میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج نمایاں ہے۔ عمارت میں فرانس اور بیلجیئم سے منگوائے گئے فانوس نصب ہیں، فرش اعلیٰ معیار کے سنگِ مرمر سے آراستہ ہے اور چھت پر شیشے کا اہرام نما گنبد بھی موجود ہے۔

ایک پہاڑی پر قائم یہ محل بیک وقت رشک اور خوف دونوں جذبات کو جنم دیتا ہے۔ مقامی لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس محل میں جنات بستے ہیں، رات کے وقت جھلملاتی روشنیوں اور پراسرار سائے دیکھے گئے ہیں، اسی وجہ سے اسے “بھوتوں کا محل” کہا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس محل کے بانی شیخ عبدالعزیز خود کبھی اس میں مقیم نہیں ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ نے محل میں مجسموں اور تصاویر کی موجودگی پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد عمارت کو خالی چھوڑ دیا گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ جنات کے قبضے کی کہانیاں بڑھتی گئیں، اور ایک مقامی روایت کے مطابق یہ محل اس وقت آسیب زدہ ہوا جب اس کے قریب موجود ایک درخت کو کاٹا گیا جس پر مبینہ طور پر جنات رہتے تھے۔

محل کے موجودہ مالک نے تصدیق کی ہے کہ یہ منفرد تاریخی عمارت 2 کروڑ 50 لاکھ درہم میں فروخت کے لیے دستیاب ہے، تاہم شرط یہ رکھی گئی ہے کہ اس کا خریدار صرف اماراتی شہری ہی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
  • چارسدہ میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • کروشیا کے ساحل پر 2000 سال قبل غرق ہونیوالا جہاز دریافت
  • یمن ہتھیار تیار کرنے والا پہلا عرب ملک بن چکا ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • برطانوی ٹی وی چینل نے مصنوعی ذہانت والا اینکر متعارف کرا دیا
  • جنات کی کہانیوں سے مشہور دبئی کا ’بھوتوں والا محل‘ فروخت کیلئے پیش
  • کرغیزستان: سزائے موت کی بحالی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی، وولکر ترک
  • بیٹے کبیر کے کھیل کے شوق نے اقرا اور یاسر کو ڈیفنس چھوڑنے پر مجبور کر دیا
  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کی دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد