کروشیا کے ساحل پر 2000 سال قبل غرق ہونیوالا جہاز دریافت
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کروشیا کے ایک ساحل پر طوفان کے سبب غرق ہونے والا قدیم رومی جہاز دریافت کر لیا گیا۔ دریافت ہونے والا 2000 برس قدیم یہ جہاز ابھی تک بہترین حالت میں ہے۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے یہ جہاز رواں ماہ کروشیا کے ڈیلماشین کوسٹ سے اس کے ڈوبنے کے دو ہزار سال بعد دریافت کیا۔
محققین کی ٹیم کے مطابق جہاز کی لکڑی بالکل ایسی دِکھتی ہے کہ جیسے اس پر حال ہی میں کندہ کاری ہوئی ہو۔
غوطہ خوروں کو 2020 میں دھاتی کیل لگا ایک نایاب لکڑی کا ٹکڑا دریافت کیا گیا، جس سے انہیں رومی بندرگاہ باربِر پر جہاز کا ملبہ ہونے کا خیال ہوا۔
پانچ برس بعد 42 فٹ بڑا ایک پورا جہاز سامنے آگیا جس میں بڑی مقدار میں قدیم سکّے بھی سامنے پائے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔