سٹی42: ہمیشہ باخبر ثابت ہونے والے سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے  فیض حمید  کو 14 سال قید کی  سزا  ہونے پر  کہا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات ابھی باقی ہیں۔ فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے۔ اہم  کیس باقی ہیں اور  جس سیاسی پارٹی نے یہ کِیا، اس کا فیصلہ دیوار پر تحریر نظر آرہا ہے۔

فیض حمید کو طویل کورٹ مارشل عدالت مین طویل سماعتوں کے بعد آج 14 سال قید بامشقت سزا سنائے جانے پر ایک نیوز چینل کے سوالات کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی، فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی،  پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی تو 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ آنا باقی  ہے جس میں انہوں نے تباہی مچائی،  ریاست،  سیاست، عدلیہ  اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ میڈیا پر قبضے کی کوشش کی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا،  اس فیصلے سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بڑا کسی کا بھی باپ نہیں۔  اب سزا اور جزا کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا،  9 مئی  کے حملوں کا ٹرائل ابھی  چل رہا ہے جس کی سزا   کم سے کم 14  سال ہے، جو سیاسی جماعت ان کیسز میں   ملوث تھی، جو  ڈرامے بازی پی ٹی آئی نے  اور  اس کے بانی نے کی،  جس بربریت سے لوگوں کو مروایا گیا، اپنے ہی  ادارے،  شہیدوں اور  یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا- میں ان لوگوں کو اسی چیز سے روک رہا تھا بتایا تھا کہ اس کی واپسی نہیں ہو گی۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

فیصل واوڈا  نے کہا، ہمارے ہاں مسئلہ ہی سزا اور جزا کا تھا جس کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے سب سے پہلے  اپنے ادارے سے  بنیاد رکھی ہے۔

فیض حمید پاکستان کا طاقت ور ترین شخص بن گیا تھا، وزیر اعظم کے عہدہ پر بیٹھا ہوا شخص عمران خان اس کے اشاروں پر چلتا تھا اور وہ فرعون کی طرح پاکستان کی ریاست، سیاست اور سماج کو نقصٓن پہنچانے والی خوفناک حرکتیں کسی خوف اور رکاوٹ کے بغیر کرتا چلا گیا۔

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری

فیض حمید کے اشاروں پر ناچنے والے وزیراعظم عمران خان کو بعد میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے پر وزارتِ عظمیٰ سے نکلنا پڑا، اس کے بعد حالات بدلتے گئے، پہلے عمران خان اور پھر  فیض حمید کو گرفتار کیا گیا، ان کے ساتھیوں نے 9 مئی 2023 کو پاکستان کے ریاستی اداروں، قومی علامتوں پر شدید پرتشدد حملے کئے اور عوام کو بگاوت پر اکسایا۔ 

فیض حمید  پر سیاست میں مداخلت کرنے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور  سرکاری عہدہ کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے الزامات مین کورٹ مارشل کیا گیا اور طویل سماعتوں کے بعد آج سزا سنائی گئی۔ اس دوران فیض حمید کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی مکافات شروع ہوئی، اس وقت عمران خان سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن کے جرم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان پر نو مئی کو ریاست پر حملوں، بغاوت اور تشدد پر اکسانے کے مقدمات سمیت درجنوں مقدمات ابھی زیر سماعت ہیں یا تفتیش کے مراحل میں ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

جعلی ڈگریوں کا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا فیض حمید کو سال قید کی سزا کے بعد

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب صرف ڈرامے بازی کررہی ہے، فیصل واوڈا

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب یہ صرف ڈرامے بازی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جو بھی ایکشن ہوگا اس کا ڈبل ری ایکشن سامنے آئےگا۔

انہوں نے کہاکہ نااہلی، پابندی، گورنر راج، 9 مئی منطقی انجام، غداری کیس، اب یہ سب کچھ ہوگا۔ خرم ذیشان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کی، اسے ڈھونڈیں گے اور پکڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اب 9 مئی کے زیرالتوا کیسز آپ کو منطقی انجام تک پہنچتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملٹری رولز کے مطابق سزا پانے والوں کی کسی اور جیل منتقلی فی الحال نظر نہیں آ رہی، تاہم ڈیڑھ دو ماہ تک ایسا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا جاری، پولیس کے علیمہ خان سے مذاکرات

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی تکلیف ملے گی وی لاگرز کے پیسے بڑھتے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ڈرامے بازی عمران خان مائنس فیصل واوڈا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’میں نے تو پہلے ہی کہا تھا‘: فیض حمید کی یہ سزا تو شروعات ہے، فیصل واوڈا
  • ابھی تو شروعات ہے… آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا! 9 مئی والوں کیلئے پیغام واضح:سینیٹر فیصل واڈا
  • کوئی دو رائے نہیں، پاکستان میں احتساب کا سلسلہ شروع ہوگیا، فیصل واوڈا ردعمل
  • فیض حمید کی سزا ابتدا ہے، 9 مئی کیسز باقی ہیں جس میں انہوں نے تباہی مچائی، فیصل واوڈا
  • جنرل فیض حمید کو سزا، ’ 9 مئی کے کیسز ابھی باقی ہیں‘، فیصل واوڈا
  • فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا
  • پارلیمانی پارٹی نے لاتعلقی ظاہر کر دی، مائنس ون شروع ہو گیا: فیصل واوڈا 
  • پی ٹی آئی میں مائنس ون خود ہو رہا ہے،عمران خان کیخلاف کیسزکے فیصلے جلد آئیں گے، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب صرف ڈرامے بازی کررہی ہے، فیصل واوڈا