کمشنر کراچی کا نہر خیام منصوبے کا دورہ، جلد مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پیر کو ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو اور واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر آفتاب عالم کے ہمراہ نہر خیام کا دورہ کر کے جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹرترقیات کمشنر کراچی نسیم بھٹو اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز احمد مرتضی اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر کو بتایا گیا نہر خیام منصوبہ کے تحت 2 کلورٹ بنانے کے منصوبہ پر 32 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبہ کے تحت نہر خیام کو ایک معیار ی تفریح گاہ بنایا جائے گا۔ شجرکاری کی جائے گی، خوبصور ت پارک بنایا جائے گا اور فیملیز کیلیے تفریح کی سہولتیں ہوں گی اور فوڈ اسٹریٹ بھی بنائی جائے گی۔ ایک کلورٹ پر تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے جو سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلیے استعمال کیا جائے گاجبکہ نہر میں موجود سیوریج اور کچرہ کی صفائی کر کے صاف پانی کے ذریعے نہر کو بحال کیا جائے گا۔ منصوبہ جون 2026 میں مکمل کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہل کراچی کیلیے خوشخبری، گرین لائن منصوبے کا جلد آغاز، کینٹ اسٹیشن کو جدید بنا دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجا خلیق انصاری نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر جلد دوبارہ کام شروع کیا جا رہا ہے، جو شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں نئی جان ڈال دے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم میٹنگ میں گرین لائن کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور وہ تمام ادھورے کام جن کی نشاندہی بلدیاتی حکومت نے کی تھی، انہیں جلد مکمل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجا خلیق انصاری نے بتایا کہ اگرچہ منصوبے میں ایک ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے، تاہم اب یہ ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا۔ منصوبے کے تحت جامع کلاتھ کے قریب آخری اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا جبکہ راستے میں کیپری سنیما اور پلازہ کے اطراف بھی جدید اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے کراچی کے مرکزی علاقوں کے باسیوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ این او سی سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع کی نوعیت محض غلط فہمی تھی۔ 2017 میں جاری کی گئی این او سی پر کوئی مدت مقرر نہیں تھی، اس لیے موجودہ انتظامیہ کے خیال میں وہ اب بھی قابلِ عمل ہے۔ میئر صاحب نے این او سی کے حوالے سے جو تحفظات ظاہر کیے تھے، وہ بھی اب دور ہو چکے ہیں۔
وفاقی ترجمان نے مزید بتایا کہ 31 اکتوبر کو کراچی کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیشن کا افتتاح کیا جائے گا۔ اب کینٹ اسٹیشن ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ ایئرپورٹ پر آ گئے ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے جاری منصوبوں میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ لیاری ایکسپریس وے پر فی الحال صرف دیکھ بھال (مینٹی نینس) کا کام جاری ہے اور یہ منصوبہ اپنی موجودہ حالت میں جاری رہے گا۔