وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی منصوبے میں توسیع کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس عوامی تحفظ کے اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلیے اس کے نفاذ کی رفتار میں نمایاں تیزی لائیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی سیف سٹی منصوبے (فیز ون) کی پیش رفت کے تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ محض ایک نگرانی کا منصوبہ نہیں بلکہ شہری سلامتی اور انتظام کا ایک جامع نظام ہے جو پولیسنگ اور ایمرجنسی رسپانس کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 مئی 2024ء کو شروع ہونے والا منصوبے کا پہلا مرحلہ 30 نومبر 2025 تک مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔ اس مرحلے میں جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مزین کیمروں کا نیٹ ورک نصب کیا جا رہا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس کو ضم کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام، ٹریفک کے بہتر انتظام اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو ممکن بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیف سٹی
پڑھیں:
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دیدی۔
ایوان صدر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری پانچ سال کیلئے کی گئی،صدر مملکت نے ایئر چیف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال توسیع کی منظوری دیدی۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو کیلئے صدر مملکت نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ن لیگ نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری صدر ن لیگ نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی،بیرسٹر سیف ہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا، رانا ثنا اللہ انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری حکومت کی ترک کمپنیوں کو ملک کے تین بجلی گھر خریدنے کی پیشکشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم