لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) داتا دربار توسیعی منصوبے کے لیے اراضی کی فراہمی کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید کی زیرِ صدارت کمیٹی روم بورڈ آف ریونیو لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان،ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا،ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) لاہور بابر علی سمیت دیگر شخصیات و نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وقف لینڈ17 کنال5 مرلے کا سروے مکمل، قابضین کو متبادل جگہ کی فراہمی اور سٹر کچر کاسٹ کی ادائیگی کیلئے کارروائی کا آغازہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گولڈن گیٹ کی طرف 4کنال4 مرلے کی ایکوزیشن کے لیے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو فنڈز ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں جبکہ بلال گنج کی طرف 5کنال15 مرلے کا ایکوزیشن پراسیس مکمل ہوچکا ہے۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار توسیعی منصوبے پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ داتا دربار بر صغیر کا سب سے بڑا دینی اور روحانی مرکز ہے،اس کی توسیع سے زائر ین کو سہولت ہوگی۔دربار حضرت داتا گنج بخش تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ اس عظیم ترقیاتی پراجیکٹ''ماسٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ داتا دربار کمپلیکس بشمول ٹریفک مینجمنٹ پراجیکٹ آف بھاٹی چوک'' کی تعمیر سے مزار شریف کا ٹوٹل رقبہ58 کنال سے بڑھ کر 85 کنال،مسجد و گیلری کا ایریا 16160مربع فٹ سے بڑھ کر 25265 مربع فٹ،صحن120000 مربع فٹ سے بڑھ کر135390 فٹ، برآمدہ و داخلی راستہ 45000 مربع فٹ سے بڑھ کر66701 مربع فٹ اور ٹوٹل کورڈ ایریا51163 مربع فٹ سے بڑھ کر 65810 ہوجائے گا۔

مزید براں اس پراجیکٹ میں جامعہ ہجویریہ داتا دربار کی تعمیر نو اور طلبہ کا ہاسٹل بھی شامل ہے،جس میں آڈیٹوریم، لائبریری، کلاس رومز، ڈائننگ ہال، کچن وغیرہ تعمیر ہوں گے،جس کے بعد مدرسہ جامعہ ہجویریہ 24700 مربع فٹ سے بڑھ کر28680 مربع فٹ، داتا دربار پولیس اسٹیشن8084 مربع سے بڑھ کر10000 مربع فٹ، اوقاف دفاتر16753 مربع فٹ سے بڑھ کر 17550 مربع فٹ،مرکزی دربار4650 مربع فٹ،ایڈ من بلاک 6417 مربع فٹ، مرکزی ایوان3200 مربع فٹ اورشو ریکس کا ایریا3600 مربع فٹ تک پہنچ جا ئے گا،مزید براں مسجد و گیلری میں زائرین کی تعداد میں1600 سے 2600، صحن میں 10000 سے 11335،برآمدہ و داخلی کے زائرین میں3750 سے 5560، مردانہ لنگر خانے میں570 سے 1070،سماع ہال میں2735 سے 3780 تک اضافہ اورپارکنگ میں گاڑیاں پارک کرنے کی تعداد 260 سے بڑھ کر 340 تک ہوجائے گی۔

مزید یہ کہ اسی منصوبے میں دفتر وزیر اوقاف، دفترزونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتادربار، خطیب داتا دربار آفس،دفتر چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی،لنگرہال، اعتکاف ہال، ایگزیکٹو دفاتر، دفتر شعبہ اکاونٹس، دفتر منیجر اوقاف، چائلڈ پروٹیکشن آفس،داتا دربار ایس ڈی او دفاترز اور سٹاف آفسز کی تعمیرات عمل میں آئیں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داتا دربار

پڑھیں:

الخدمت فاؤنڈیشن نے ’ری بلڈ غزہ‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، 15 ارب روپے کا ابتدائی بجٹ مختص

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد بحالی کے منصوبے ’ری بلڈ غزہ‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر 15 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جبکہ اب تک غزہ کے متاثرین پر 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک 5 ہزار ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے، جسے ائیر کارگو اور بحری بیڑے کے ذریعے 35 کنسائنمنٹس کی صورت میں غزہ بھجوایا گیا۔ ان میں 25 خیمے، 73 ہزار کمبل، 65 ہزار فوڈ پیکجز، 22 ہزار چاول اور 15 ہزار آٹے کے تھیلے، 25 ہزار ہائی جین کٹس، 18 ہزار ڈلیوری کٹس اور 20 ہزار بے بی کٹس شامل ہیں۔

جنگ بندی کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن شارٹ اور لانگ ٹرم 2 مراحل میں بحالی کی سرگرمیاں شروع کر رہی ہے۔

فوڈ سیکورٹی پروگرام

پہلے مرحلے میں غزہ کے اندر خوراک کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ 100 ٹن امدادی سامان پاکستان سے قاہرہ پہنچ چکا ہے، جو اگلے 3 روز میں غزہ منتقل کیا جائے گا۔

مزید 6 ہزار خاندانوں کے لیے ایک ماہ کا فوڈ پیکچ قاہرہ میں تیار کر کے روانہ کیا گیا ہے۔ مصر میں 100 ٹن چاول کی خریداری بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ قربانی کے 100 ٹن گوشت کو ریڈی ٹو ایٹ فوڈ پیکس کی صورت میں غزہ بھجوایا جائے گا۔

واٹر سپلائی پروگرام

اس وقت غزہ میں ’الخدمت‘ کے 6 واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں۔ اگلے مرحلے میں 100 نئے پانی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

ونٹر ریلیف پروگرام

سردی کے آغاز کے پیش نظر اگلے 10 دنوں میں امدادی سامان سے بھرے 2 طیارے پاکستان سے روانہ کیے جائیں گے۔ ایک طیارے میں خیمے، ترپال اور شیلٹر کا سامان جبکہ دوسرے میں کمبل، بستر، سلیپنگ بیگز اور گرم کپڑے شامل ہوں گے۔
دبئی میں ڈونرز کے تعاون سے ایک ہزار گرم کمبل بھی خرید کر غزہ بھجوائے جائیں گے۔

ایجوکیشن پروگرام

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ میں 2 شیلٹر اسکولز کام کر رہے ہیں جبکہ مزید 5 صوبوں غزہ سٹی، شمالی غزہ، دیر البلح، خانیونس اور رفح میں نئے اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں اس وقت 404 فلسطینی طلبہ الخدمت اکیڈمک اسکالرشپ پر زیرِ تعلیم ہیں، جن کی تعداد کو بڑھا کر 1 ہزار تک لے جایا جائے گا۔

آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹ فائنل ہو چکا ہے جس کے تحت قاہرہ میں ’بنوقابل‘ طرز کا ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔ مستقبل میں اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز بھی غزہ میں شروع کیے جائیں گے۔

اورفن سپورٹ پروگرام

فی الحال 750 یتیم بچوں کی کفالت جاری ہے جبکہ 100 بچوں کی دیکھ بھال مصر میں کی جا رہی ہے۔ ادارہ اس تعداد کو بڑھا کر 3 ہزار تک لے جانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

شہداء فیملی سپورٹ

الخدمت فاؤنڈیشن نے 1550 شہداء خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا ہے اور پہلے مرحلے میں 50 خاندانوں کی کفالت شروع کر دی گئی ہے۔ مصر میں 6 رہائشی عمارتوں میں 60 خاندانوں کی کفالت بھی جاری ہے۔ اب غزہ میں ایک رہائشی بلڈنگ کی تعمیر شروع کی جائے گی۔

ہیلتھ پروگرام

الخدمت فاؤنڈیشن 394 ٹن ادویات غزہ بھجوا چکا ہے، اور 3 ایمبولینسیں وہاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

زخمیوں اور مریضوں کو پاکستان منتقل کر کے علاج فراہم کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر 500 مریضوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

فیلڈ ہاسپٹل اور مصنوعی اعضا

غزہ میں فیلڈ ہاسپٹل کے قیام پر کام جاری ہے جو نہ صرف علاج بلکہ مصنوعی اعضا (آرٹیفیشل لمز) کی تیاری کا مرکز بھی ہوگا۔

مساجد بحالی پروگرام

پہلے مرحلے میں 5 شیلٹر مساجد قائم کی جا چکی ہیں، جبکہ مزید 25 مساجد کی بحالی پر کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الخدمت فاؤنڈیشن غزہ فلسطین

متعلقہ مضامین

  • پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے ایم پی ڈی ڈی میں ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
  • پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں پی سی بی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • سی ڈی ڈبلیو پی نے 35 ارب روپے کے 12 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے
  • الخدمت فاؤنڈیشن نے ’ری بلڈ غزہ‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، 15 ارب روپے کا ابتدائی بجٹ مختص
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز محصولات کی وصولی سے متعلق اجلاس کی صدار ت کررہی ہیں
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ ، میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
  • لاہور:نوازشریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کاکیمپس قائم کرنے کا اعلان
  • پشاور میں تاریخی دارالمساکین کو خالی کروا لیا گیا؛ محکمہ اوقاف نے عمارت سیل کردی
  • لاہور: نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا