فوٹو بشکریہ فیس بُک

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر سندھ حکومت اور بلدیاتی حکومت کو آن بورڈ لیا جائے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ گرین لائن منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات سامنے لائی جائیں، تمام تقاضے پورے کیے جائیں تو سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے لیے وفاق کے ترجمان، راجا خلیق الزماں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت نےجن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائیں گے، گرین لائن کا کام جَلد شروع ہونے والا ہے، ایک ماہ کی تاخیر ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب منصوبہ ستمبر 2026ء تک مکمل ہوگا۔

راجا خلیق الزماں نے یہ بھی کہا کہ 31 اکتوبر کو کراچی کینٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیشن کا افتتاح کیا جا رہا ہے، کینٹ اسٹیشن آ کر ایسا محسوس ہوگا جیسے ایئر پورٹ پر آ گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گرین لائن کہا کہ

پڑھیں:

سندھ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے نئی شرط عائد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سندھ حکومت نے پیٹرولیم درآمدات کی کلیئرنس کے لیے بینک گارنٹی جمع کرانا لازمی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن کو باضابطہ طور پر ہدایت کی ہے کہ تمام پیٹرولیم درآمد کنندگان، بشمول پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO)، اب اپنی کنسائنمنٹس جاری کروانے کے لیے صرف بینک گارنٹی جمع کرائیں، پہلے سے رائج انڈرٹیکنگز قبول نہیں کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے یکم ستمبر 2021 کے حکم (سی پی ایل اے نمبر 4288 آف 2021) کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس کے لیے بینک گارنٹی لازمی ہوگی۔

عدالتی حکم کے مطابق اس ہدایت کی عدم تعمیل کو سرکشی (Contempt of Court) تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے
  • نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیاں، دفاتر کیلئے متعدد پلاٹس خریدے جائیں گے
  • اہل کراچی کیلیے خوشخبری، گرین لائن منصوبے کا جلد آغاز، کینٹ اسٹیشن کو جدید بنا دیا گیا
  • کسان کارڈ کا لولی پاپ نہیں ،ناجائز کٹوتیاں ختم کی جائیں،جماعت اسلامی
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی 30 اکتوبر کیبجائے 17 نومبر کو ہوگی
  • مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹروں، نرسوں کے استحصال کے خلاف احتجاجی مظاہرے
  • سندھ حکومت کا کیٹی اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ
  • جامعات کی فیسوں میں اضافہ حکومتی منظوری سے مشروط
  • سندھ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے نئی شرط عائد