کے ایم سی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران شامل ، وزیراعلیٰ کے حکم پر معطل کیا گیا
سانحے کے جائے وقوع کے قریب کوئی سرگرمی نہیں ہورہی، بی آر ٹی منیجر کا موقف

گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افسران کی معطلی کے نوٹی فکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کردیے ہیں۔معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر علی شاہ، مختیار کار گلشن اقبال سلمان فارسی شامل ہیں۔واضح رہے کہ افسران کی معطلی وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔دریں اثنا سانحہ نیپا پر ریڈلائن بی آرٹی کا موقف سامنے آگیا، بی آر ٹی منیجر نے کہا ہے کہ سانحے کے جائے وقوع کے قریب بی آرٹی کی کوئی سرگرمی نہیں ہورہی، جائے وقوع بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں سے خاصا فاصلہ رکھتا ہے، نہ وہاں کوئی کھدائی جاری ہے، نہ تعمیراتی رکاوٹیں ہیں۔بی آر ٹی منیجر نے کہا کہ سڑک کی تعمیر بھی مکمل اور برقرار ہے، سیوریج یا نالے کے نظام کی کوئی انتظامی، یا مرمتی ذمہ داری بی آر ٹی کے دائرہ کار میں شامل نہیں، واقعے کے مقام کے آس پاس یا اس پر کوئی تعمیراتی سرگرمی بھی نہیں ہوئی، بی آر ٹی کے جاری کام متعلقہ اداروں کے این او سی کے بعد شروع ہوئے۔بی آرٹی منیجر نے مزید کہا ہے کہ کام کے آغاز سے پہلے تمام مجاز اداروں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے، پارکنگ ایریا جہاں سانحہ پیش آیا، وہ اسٹور کے استعمال میں ہے، سانحے کا تعلق بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ سے جوڑنا سنگین غلط فہمی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: گلشن اقبال بی ا ر ٹی ٹی منیجر

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے