بھارتی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مودی کی زیرقیادت حکومت نے لداخ کو چھٹے شیڈول کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی، لداخ کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔ ان سے وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے یہ ایک معمول بن چکا ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر کے ساتھ وعدے کیے جاتے ہیں اور پھر توڑ دیے جاتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ بھی دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ ہم سے ریاست کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اسے پورا نہیں کیا جا رہا۔ کیا جموں و کشمیر کو بھی دیوار سے لگانے کا ارادہ ہے؟ کیا یہ اس لیے ہے کہ ہمارے مطالبات پرامن اور جمہوری طریقے سے اٹھائے جا رہے ہیں؟ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگست 2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد کشمیر اور لداخ دونوں کو آئینی ضمانتوں کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن یہ یقین دہانیاں پوری نہیں ہوئیں۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان وعدوں کو پورا کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت انہوں نے کہا کے لوگوں کو پورا کے ساتھ
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔