آزاد کشمیر میں حکومت جلد تبدیل ہو گی، گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی اور جی بی میں نون لیگ کی حکومت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ چند ہفتوں کے بعد حکومت تبدیل ہو گی اور وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی جبکہ گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت نون لیگ کی ہو گی۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی اور جی بی میں نون لیگ کی حکومت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے قیام کیلئے نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں مشاورت ہو گی۔ نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اتفاق رائے نہ ہوا تو وفاقی وزیر امور کشمیر نگران وزیرا علیٰ کی تقرری کرینگے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں کی حکومت
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز سے کابینہ میں شامل نئے وزراء رانا محمد اقبال ، منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔صوبائی وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا، وزیر قانون پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی اور صوبائی وزیر محنت کو مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔