ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے حوالے سے انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگنے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور کے حوالے سے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، جس میں حکام نے بتایا کہ  درخواست گزار نے  انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگی تھیں۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ متعلقہ ریکارڈ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ رول 133 کی شق 5 کے تحت صرف امیدوار ہی ریکارڈ طلب کرسکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ درخواست گزار امیدوار نہیں، اس لیے ریکارڈ حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔

کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ  الیکشن ٹریبونل مذکورہ ریکارڈ فراہم کر سکتا ہے۔ درخواست گزار ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور الیکشن کمیشن

پڑھیں:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2025ء منظور کیا ہے، الیکشن کمیشن کو پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا، پنجاب حکومت نے نئے قانون پر عملدرآمد کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو معاملے کا جائزہ لیا، پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2022ء اب متروک ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نئے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت شہری اور دیہی کونسلز کا ڈھانچہ تبدیل ہو گیا ہے، پنجاب میں مختلف نشستوں کا طریقہ کار بھی تبدیل ہو گیا ہے، حلقہ بندی سے پہلے نئی ڈی مارکیشن کی ضرورت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری
  • برطرفی کیخلاف پولیس اہلکاروں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کا فیصلہ
  • موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت
  • الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کافیصلہ
  • سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست ؛تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار
  • ضمنی انتخابات: پوسٹل بیلٹ کے لیے اہل ووٹرز 31 اکتوبر تک درخواست جمع کرائیں، الیکشن کمیشن