ضمنی انتخابات: پوسٹل بیلٹ کے لیے اہل ووٹرز 31 اکتوبر تک درخواست جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 5 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پرضمنی انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 143 ساہیوال-III، این اے 185 ڈیرہ غازی خان-II، اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 98 فیصل آباد-I، پی پی 115 فیصل آباد-XVIII، پی پی 116 فیصل آباد-XIX، پی پی 203 ساہیوال-IV اور پی پی 269 مظفرگڑھ-II کے ضمنی انتخابات کے لیے بذریعہ پوسٹ ووٹ ڈالنے کے لیے تمام اہل ووٹرز اپنے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں جمع کرادیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت پوسٹل بیلٹ کی سہولت سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے افسران و جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو حاصل ہے، بشرطیکہ وہ اپنے حلقۂ انتخاب سے باہر تعینات یا مقیم ہوں۔
اسی طرح معذور افراد بھی، جن کے پاس نادرا کی جانب سے جاری کردہ جسمانی معذوری کے لوگو والا قومی شناختی کارڈ موجود ہے اور جو سفر کرنے سے قاصر ہیں، اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں، جیل میں قید یا حراست میں موجود افراد کو بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔
’وہ تمام اہلکار جنہیں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہو، بشمول پولیس اہلکار، اپنے تقرر کے 3 روز کے اندر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست جمع کرائیں۔‘
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے والے ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
’درخواست صرف ووٹر کے متعلقہ دفتر یا محکمہ سے تصدیق شدہ ہونی چاہیے تاکہ غیر مجاز افراد کی جانب سے درخواست دینے کا امکان ختم کیا جا سکے۔‘
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پوسٹل بیلٹ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن انتخابی ڈیوٹی پنجاب اسمبلی پوسٹل بیلٹ پولنگ اسٹیشن ریٹرننگ آفیسر قومی اسمبلی ویب سائٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن انتخابی ڈیوٹی پنجاب اسمبلی پوسٹل بیلٹ پولنگ اسٹیشن ریٹرننگ آفیسر قومی اسمبلی ویب سائٹ ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل آباد کے لیے
پڑھیں:
عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔