پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ، گورنر نے دستخط کردیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ءکے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد اس کا مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جسے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی۔
الیکشن کمیشن نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دسمبر 2025ءمیں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ پہلے ہی صادر کر رکھا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے، اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے اور عوامی نمائندگی کے نظام کو فعال کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کیخلاف کیس کا حکم نامہ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ طلال چوہدری اور بلال بدر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور معذرت کی۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جوابدہ کمیشن کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق دونوں کو اگلی حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے، 18 دسمبر کو کیس پر دلائل ہوں گے۔
اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو ایسی شکست ہوگی کہ مذاکرات کیلئے بھی کوئی فریق باقی نہیں بچے گا، پیوٹن کی دھمکی
مزید :