قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان ،محکمہ آبپاشی، ایکسائز، لیبراور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں بھرتی ہونی ہے،کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی۔

 ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں سٹینوگرافر کی 10 آسامیوں کیلئے ہونیوالے امتحان میں 102 امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے کامیاب قرار پائے۔ محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی 44 آسامیوں کیلئے 44 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی گریٹر تھل کینال زون میں ضلعدار کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ، جن میں دو امیدوار، محسن حیات اور احسن شہزاد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں سب انجینئر کی اسامیوں کیلئے ہونیوالے امتحان کے نتیجے میں دو امیدوار، محمد شاہ زیب اور محمد مبین قادرکو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کامیاب قرار

پڑھیں:

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے 364آپریشن

 محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پنجاب میں 364آپریشن کرتے ہوئے 24دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے میں 364انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ہیں، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد شاکر گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہائوالدین اوراٹک میں کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار 24دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے 364آپریشن
  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ پنجاب بھر سے 24 دہشتگرد گرفتار
  • لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں سے 24 دہشتگرد گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی
  • سندھ ، امتحانی نتائج میں غلطیاں کم کرنے کیلئے ای مارکنگ سسٹم کا آغاز
  • سندھ میں امتحانی نتائج میں غلطیوں کو کم کرنے کیلئے ای مارکنگ سسٹم کا آغاز
  • حیدرآباد، مختلف علاقے سیوریج کے ناقص نظام سے شدید متاثر
  • محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹروے بند
  •  پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی کے مثبت نتائج، جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی
  • شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون اور ایم 5 مختلف مقامات سے بند