وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹریفک وارڈنز کی موجودہ وردی جاری رکھنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سٹی42: ٹریفک وارڈنز کی وردی اب تبدیل نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موجودہ یونیفارم جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔
4ماہ قبل وزیر اعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ٹریفک حکام نے موٹروے پولیس طرز کا نیا یونیفارم تیار کروایا اور اسے گزشتہ روز پیش کیا تاہم دونوں یونیفارمز کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے موجودہ وردی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ٹریفک حکام کے مطابق موجودہ یونیفارم کی خریداری کے لیے تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی اس کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
اس کے علاوہ وارڈنز کے لیے تقریباً 14 ہزار نئے یونیفارمز اور اسسریز خریدی جائیں گی۔خریداری کے لیے 8 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔اگر وردی تبدیل کی جاتی، تو اس پر 14 کروڑ روپے تک کے اخراجات آتے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فیصلہ مالی بوجھ کم کرنے اور عملی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 وزیر اعلی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں ٹریفک پولیس کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار
لاہور:پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی لازمی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔