گلگت بلتستان حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-08-10
گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان (جی بی) نے انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کی روک تھام اور عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر حکومت کے مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ جی بی میں عام اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انتخابات ایمانداری، انصاف، دیانتداری اور قانون کے مطابق منعقد ہوں، ساتھ ہی انتخابی عمل کو بدعنوانی سے بھی محفوظ رکھا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عام عوام نے حساس انتخابی دور میں مختلف محکموں میں سرکاری افسران و اہلکاروں کی تعیناتیوں، ترقیوں اور تبادلوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
بی جے پی لیڈر مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی میں مصروف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-08-8
نئی دلی (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار میں انتخابات سے قبل ہندوتوا بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈرایک بارپھر اپنی نفرت کی سیاست جاری رکھتے ہوئے ملک کے سب سے بڑی اقلیتی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی میں مصروف ہیں اور ریاستی مشینری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق6 اور 11 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل بی جے پی کے مرکزی وزیر گیریراج سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں مسلمانوں کو نمک حرام قراردیا ہے جو حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں۔