انسداد دہشت گردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کی پیشی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز کی سماعت میں طلب کیے گئے 3 گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت میں عدالت نے میں پیش
پڑھیں:
بنوں میں دہشت گردوں کا تھانہ پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ایس ایچ او حسن الماب خلیفہ گل نواز کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی جارہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔